وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم اہداف کے حصول بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے انسدا د پولیو مہم میں بہترین کارکردگی پر افسران و پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہا اور شاباش دی۔ اور کہا کہ انسداد پولیو مہم میں 6 لاکھ41ہزار220بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا جس میں 6 لاکھ 42ہزار234بچوں کو ہدف سے بڑھ کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے پولیو ٹیم کے ہر ممبر نے مہم کے دوران مضبوط ارادے، جذبے اور ہمت سے کام کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیرنے مزید کہا کہ ورکرزنے ہر مقام تک رسائی حاصل کرکے قطرے پلائے پولیو ٹیموں کو منظم کرنے والے افراد بھی قابل تعریف ہیں پولیو ورکرز کی کاوشیں یقیننا بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہو ں گی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر حسان احمد،ڈی ایس سی ڈاکٹر اجود صہیب،ڈی ایس او ذوالفقار، فوکل پرسن فضل دین اور دیگر افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی