پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں مذاکرات جاری

اسلام آباد(ڈیلی بی بی سی اردو)
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں اہم مذاکرات جاری ہیں۔
وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد آج دوحا پہنچا جس کے بعد افغان طالبان سے مذاکرات جاری ہیں۔
ان مذاکرات میں پاکستان کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے فوری خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم افغان طالبان حکام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے قابلِ تصدیق کارروائی کریں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ دہشت گرد تنظیموں خصوصاً FAK/TTP اور FAH/BLA کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پاکستان دونوں ممالک کے مابین تناؤ کے خاتمے کے لیے قطر کی مصالحتی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان امید رکھتا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow