عازمینِ حج کیلیے خوشخبری؛ آبِ زم زم اب آپ کی دہلیز پر

( ڈیلی بی بی سی اردو)سعودی عرب نے ایک بار پھر مسجد الحرام آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے پہلی بار “زم زم من نسک” کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے عازمینِ حج اور عام افراد اب چھوٹی بوتلوں (330 ملی لیٹر) میں آبِ زم زم گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔
یہ صرف سہولت نہیں بلکہ روحانی تحفہ ہے ایک مقدس امانت، جو اب محبت اور عقیدت کے ساتھ ہر دروازے تک پہنچائی جائے گی۔
وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ آبِ زم زم محض پانی نہیں، یہ شفا ہے، برکت ہے، دعا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب نسک پلیٹ فارم کے ذریعے صرف چند کلکس کی مدد سے آبِ زم زم کی فراہمی ممکن ہوگی خواہ آپ مکہ میں ہوں، مدینہ میں یا سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں مقیم ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ حج سیزن میں مکہ مکرمہ کی قیام گاہوں پر زم زم وینڈنگ مشینز لگائی گئی تھیں، جہاں عازمین دن میں تین مرتبہ بوتل حاصل کر سکتے تھے۔
تاہم اب سے یہ مقدس پانی صرف ایک ایپ کی بدولت ہر گھر اور ہر زائر تک پہنچا دی جائے گی۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow