زہران ممدانی کی کامیابی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

نیویارک(ڈیلی بی بی سی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کی دو وجوہات بتا دیں۔
نیویارک میں ہونے والے میئر کے انتخاب میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹ پارٹی کے مسلم امیدوار زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ کی بھرپور مہم اور مخالفت کے باوجود ممدانی نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’’ووٹروں کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں — پہلی یہ کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اور دوسری وجہ ملک میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow