(ڈیلی بی بی سی اردو)وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جو آخری خوارج کے خاتمے تک جاری رہے گا، حملے کے وقت کیڈٹ کالج کے اندر موجود 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ے خاتمے تک جاری رہے گا، حملے کے وقت کیڈٹ کالج کے اندر موجود 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
جنوبی وزیرستان کے وانا کیڈٹ کالج میں افغان خوارج کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے جامع اور جرأت مندانہ کارروائی کے ذریعے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے اور آپریشن اب جامع اور حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جبکہ آخری خوارج کو جہنم واصل کرنے تک کارروائی جاری رہے گی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے- یہ لوگ ٹیلی فون پر مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش گاہوں سے بہت دور ہے۔
عمارت کی کلیئرنس کا عمل بڑی مہارت کے ساتھ سرانجام دیا جارہا ہے تاکہ کیڈٹس کی زندگی محفوظ رہ سکے اور ان کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔ دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ منہدم، قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر جہنم واصل کر دیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ معصوم قبائلی بچوں پر حملہ اور دہشت گردوں کا اسلام سے یا پاکستان کی عوام کی خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی