ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت گندم کی کاشت اور انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت گندم کی کاشت اور انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گندم کی کاشت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے گندم کی کاشت 30نومبرتک مکمل کروانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف 4لاکھ 52ہزار ایکڑ 30نومبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے کاشتکاروں کو زرعی مداخلات کی فراہمی بروقت یقینی بنائی جائے کاشتکاروں کو کھاد، بیج وغیر ہ کی دستیابی میں کسی قسم کے مسائل درپیش نہیں ہونے چاہئیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت باقاعدگی سے کاشتکاروں کے ساتھ رابطے میں رہے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی اور جدید طریقہ کاشت بارے بتایا جائے اورسرکاری اراضی میں گندم کی کاشت کا سو فیصد ہد ف پورا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کا ریٹ 3500روپے فی من مقرر کیا ہے۔ کاشتکاروں کو گندم کا بیج 5500روپے فی 50کلوگرام فراہم کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت انسداد ڈینگی مہم کو مزید موثر بنائے۔عوام کو ڈینگی کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بہتر انداز میں آگاہی دی جائے۔سکولوں میں طلبہ وطالبات کو بھی ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتائی جائیں کمیونٹی میں بھی آگاہی سیمینارز اور سیشن کروائے جائیں عوام کو آگاہی دینے کیلئے موثر ذرائع ابلاغ کو بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیں کمرشل جگہوں، دکانوں،پلازوں، سروس اسٹیشنز اور کوئی بھی ایسی جگہ جو ڈینگی مچھر کی افزائش کاباعث بن رہی ہو۔ اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان،اے سی وہاڑی انعم اکرم، ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈی ڈی ایگری کلچر رانا محمد عارف، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow