وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد خسرہ روبیلا ویکسی نیشن مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے اجلاس کو انسداد خسرہ روبیلا مہم ہدف بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چار روز میں ایک لاکھ45ہزار878بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے ضلع وہاڑی میں کل 4لاکھ58ہزار575بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر ہے انسداد خسرہ روبیلا ویکسی نیشن مہم 29نومبر2025تک جاری رہے گی جس میں 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ سکولز میں عارضی کڈز مراکز قائم ہیں والدین اپنے بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں بچوں کو متعددی بیماریوں سے محفوظ رکھیں خسرہ بچوں میں شدید بخار، خراش، کھانسی اور نمونیا جیسی بیماریاں پیدا کرتا ہے۔روبیلا بچوں میں پیدائشی نقائص کا سبب بھی بن سکتا ہے اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان،سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد یوسف شہزاد،ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل آفیسر ملتان ڈویژن ڈاکٹر شوکت علی، فوکل پرسن فضل دین،ڈی ایس او ڈاکٹر اجواد، ڈی ایس او ذوالفقار علی اور دیگر موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی