ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈی سی ویلیویشن ٹیبل ریٹ اسسمنٹ بارے اجلاس منعقد ہوا۔

وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈی سی ویلیویشن ٹیبل ریٹ اسسمنٹ بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 11 کمرشل اراضی کے کیسز کی پرائس اسسمنٹ کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اراضی کی ویلیو کو مختلف محکموں کی تجاویز کے مطابق منظور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کاروبار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے کاروباری حضرات حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق بزنس کریں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب بہترین اقدامات کر رہی ہے تمام کاروباری حضرات اپنی پراپرٹیز کو حکومتی قوانین کے مطابق کمرشل کروائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم،ایس ڈی ای او وقاص انجم، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رائے بشیر احمد کھرل،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس ڈی او ہائی وے محمد موسیٰ، ایس ڈی او بلڈنگ ہادیہ علی اور تحصیلدار منظور الحق موجود تھے.

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow