اسلام آباد(ڈیلی بی بی سی اردو)
وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ راجا بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارشات بھجوائی تھیں، جس کے بعد 9 مئی کے فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنےکا فصیلہ کیا گیا، ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھجوائی تھیں
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی