ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت مین ہولز کور کرنے اور آوارہ کتوں کی تلفی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

وہاڑی ( ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت مین ہولز کور کرنے اور آوارہ کتوں کی تلفی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مین ہولز کو چیک کرنے کیلئے ٹیمیں متحرک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ متعلقہ ادارے دودن میں سروے مکمل کرکے تمام مین ہولز کی تعداد کی نشاندہی کریں مین ہولز کے بارے میں حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کی جائے سروے کے دوران مین ہولز کی تصاویر اور لوکیشن کی بھی نشاندہی کی جائے اگر کسی جگہ مین ہولز ڈھکن خراب یا چوری ہو جائے تو فوری ڈھکن لگایا جائے بلدیہ، ضلع کونسل اور لوکل گورنمنٹس کی ٹیموں کو متحرک کیا جائے کسی بھی جگہ مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ آفیسر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کھلے مین ہولز کسی بھی وقت نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ کھلے مین ہولز کی اطلاع دینے کیلئے ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 0673365508 پر رابطہ کیا جائے اساتذہ، طلبا اور دیگر لوگ کھلے مین ہولز کے بارے میں فوری طور پر کنٹرول میں اطلاع دیں کھلے مین ہولز مختلف حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مزید کہا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے بھی مربوط اور مؤثر اقدامات کئے جائیں ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں جا کر آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنائیں محکمہ صحت کے سینٹری انسپکٹرز ضلع کونسل اور بلدیہ کے اہلکاران پر مشتمل ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ آوارہ کتے انسانی جانوں کونقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔کتوں کی تلفی کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس دی جائیں اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس /ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، اے سی وہاڑی انعم اکرم، اے سی میلسی زوہیب کریم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجوکیشن ناصرعزیز، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ایس ڈی او ہائی ویز محمد موسی،سی او بلدیہ بوریوالاامتیاز جوئیہ،سی او بلدیہ میلسی محمد اویس اقبال اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow