ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اچانک قائداعظم پارک شرقی کالونی وہاڑی کا وزٹ کیا

وہاڑی ( ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اچانک قائداعظم پارک شرقی کالونی وہاڑی کا وزٹ کیا انہوں نے پارک میں تفریح سہولیات، جھولوں کی حالت اور صفائی کا معائنہ کیا اور بلدیہ وہاڑی کو پارک کی حالت اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے پارک میں موجود جھولوں کو دوبارہ رنگ وروغن کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عوام کو بہترین تفریح سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے پارک عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرتے ہیں پارک عوام کو تازہ،معطر فضا فراہم کرتے ہیں سیر و تفریح کی بہتر سہولیات کسی بھی قوم کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر /ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم بھی موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow