وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ سی ای او ایجو کیشن ناصرعزیز نے سکولوں میں تعلیمی سہولیات، نتائج، انتظامی امور اور ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی سہولیات، اساتذہ اور طلباء کی حاضری، صفائی ستھرائی اوردیگر انتظامی امور بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عزم ہے سکولوں میں تعلیمی سہولیات کی انسپکشن کیلئے میں خود وزٹ کروں گا سکولوں میں اساتذہ طلبا کو جدید طریقہ تدریس کے ذریعے زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے سکولوں میں بچوں کے پینے کیلئے صاف پانی اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ طلبہ وطالبات کی شخصیت اور اعتماد سازی پر بھی توجہ دی جائے بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی طرف بھی مائل کیا جائے بچوں کو کھیلوں اور لائبریری کیلئے بھی ٹائم دیا جائے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مزید کہا کہ سکول اسمبلی میں بچوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے بچوں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے۔ بچوں کو اپنے گھروں، گلی محلوں اور علاقے کو صاف رکھنے کی تربیت دی جائے اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اساتذہ بچوں کی سطح پر آکر ان کو پڑھائیں۔اساتذہ جذبے او رلگن سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں سکولوں کی آؤٹ لک اور دیواروں کو خوبصورت بنایا جائے سکول میں موجود گملے وغیر پینٹ کئے جائیں اساتذہ اور طلباء اپنے علاقے یا محلے میں کسی گٹر کو ٹوٹا ہوا پائیں تو فوری ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن ناصرعزیز، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ عندلیب اصغر،ڈی ای او ایلمنٹری محمد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈی او سپیشل ایجو کیشن ذیشان احمد،ڈی او لٹریسی، ڈپٹی ڈی ای او ز اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی