ضلعی سربراہی چوھدری ناصر عزیز سی ای او ایجوکیشن وہاڑی اور مسز عندلیب اصغر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن نے کی۔ جبکہ آفیسر فائزہ مشتاق صاحبہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن، تحصیل وہاڑی بھی معائنہ ٹیم کے ساتھ رہیں۔ فائزہ مشتاق صاحبہ نے معائنہ آفیسر کو تحصیل بھر کی تعلیمی سرگرمیوں اور ترقیاتی اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔

(ڈیلی بی بی سی اردو) آج تحصیل وہاڑی کے مختلف سرکاری سکولوں کا معائنہ کیا گیا جس میں تعلیمی معیار، طلبہ کے اصل انرولمنٹ اور تعمیر شدہ سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اس دورے میں پلاننگ اینڈ مینجمنٹ وِنگ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ سے تشریف لانے والے محمد وقاص صاحب سیکشن آفیسر نے سکولوں کی تدریسی و انتظامی کارکردگی، انرولمنٹ کی جانچ اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ و عملے میں موقع پر ہی تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
معائنہ ٹیم نے سکولوں میں جاری مثبت تعلیمی و انتظامی اقدامات کو سراہا اور معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
معائنہ ٹیم نے پرائمری اور ایلیمینٹری گرلز سکولز تحصیل وہاڑی کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow