وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ سے ڈویژنل ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ملتان ڈاکٹر یاسر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو ہم نے قومی جذبے اور لگن سے چلانا ہے پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مشن ہے ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچانا ہے ہم سب اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے پولیو سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں انسداد پولیو مہم میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گاوالدین اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو لازمی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ڈویژنل ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ملتان ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (WHO)دنیا بھر میں مختلف امراض کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے مختلف امراض کی روک تھام کیلئے ہم سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہے پولیو سے بچاؤ کیلئے بچوں کی ویکسی نیشن کرانا انتہائی ضروری ہے پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن ہر طرح سے محفوظ ہے پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے کسی طرح کے کوئی نقصانات نہیں ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرفہد وحید نے کہا کہ مائیکرو پلان کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے گا انسداد پولیو کی ٹریننگز مکمل کر لی گئی ہے انسداد پولیو مہم 15دسمبر سے شروع کی جائے گی چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم 18دسمبر تک جاری رہے گی اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹراحسان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ڈی ایس وی ذوالفقار اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی