ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ڈی سی کمپلیکس میں مختلف دفاتر، برانچز اور کنٹرول روم کا وزٹ کیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ڈی سی کمپلیکس میں مختلف دفاتر، برانچز اور کنٹرول روم کا وزٹ کیا انہو ں نے اے ڈی سی ریونیو، اے ڈی سی جنرل، اسسٹنٹ کمشنر آفسز اور ضلعی کنٹرول روم کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ضلعی کنٹرول روم میں کام کرنے کے طریقہ کار اور دیگر معاملات کو چیک کیا انہوں نے مختلف برانچز میں جا کر سائلین کو ملنے والی سروسز کی فراہمی، سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات کا جائزہ بھی لیا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے سٹاف کو سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کا حکم دیا او رکہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے سٹاف اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، محنت، لگن اور دلجمعی سے پوری کریں سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری ریکارڈ کو محفوظ طریقے سے ترتیب دیا جائے تمام ملازمین وقت کی پابندی کریں اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنائیں عوام کو اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow