وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ضلع وہاڑی میں انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے آگاہی واک کی قیادت کی۔ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کی ہدایت پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو بابرسلیمان،اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ وہاڑی راؤ فیصل بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی و ترقی اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم بدعنوانی اور رشوت ستانی کا خاتمہ کریں بدعنوانی کسی بھی معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے ہمیشہ انہیں قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے صحیح راستہ اختیار کیاہمارا مذہب بھی ہمیں رشوت ستانی سے روکتا ہے اینٹی کرپشن ڈے کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرناہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن شفافیت اور سپیڈی جسٹس کی فراہمی یقینی بنانا ہے محکمہ اینٹی کرپشن انسداد بدعنوانی کیلئے موثر کردار ادا کررہاہے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے کھلے ہیں انصاف کو یقینی بنانے کیلئے سائلین کی درخواستوں کو اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کوریفر کی جائیں گی عوام کے مسائل شفافیت اور احتساب کے ذریعے حل کئے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ وہاڑی راؤ فیصل نے کہا کہ کرپشن ملک وقوم اور تمام اداروں کیلئے ناسور ہیرشوت سے پاک پاکستان محکمہ اینٹی کرپشن کا عزم ہے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے عوام کے براہ راست مسائل سن کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے منانے کا مقصد عوام میں بدعنوانی کی نشاندہی اور رپورٹنگ کا شعور بیدار کرنا ہے۔اس موقع پرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رائے بشیر احمد کھرل، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ظفر القدوس، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،معروف قانون دان مہر شیر بہادر لک،صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد،پی ایم ایل این کی خاتون ونگ کی ضلعی صدر نوشین ملک، ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی