ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار، چوڑی بازار اور گول چوک کا وزٹ کیا انہوں نے بازاروں میں انسداد تجاوزات ، ری ڈیزائننگ اور بیوٹیفکیش سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار، چوڑی بازار اور گول چوک کا وزٹ کیا انہوں نے بازاروں میں انسداد تجاوزات ، ری ڈیزائننگ اور بیوٹیفکیش سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہر کو خوبصورت بنانا اولین ترجیح ہے دکاندار سائن بورڈز یکساں ڈیزائن میں لگائیں اور دکانوں کی آؤٹ لک ایک جیسی ہونی چاہئیے بازاروں میں فٹ پاتھ، روڈ مارکنگ ، لائن مارکنگ کی جا رہی ہے ان بازاروں میں بجلی کا انڈر گراؤنڈ سسٹم نصب کیا جائے شہر میں صفائی، ویسٹ مینجمنٹ اور ڈرینج سسٹم بہتر کیا جارہا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضی ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان ، ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم ، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow