ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا وزٹ کیا۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا وزٹ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ اور چلڈرن وارڈ میں طبی سہولیات ، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن وارڈ میں مزید ایک ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگانے اور بیڈز کی تعداد کو بڑھانے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر نے پارکنگ اسٹینڈ پر اوور چارجنگ کرنے پر ملازم کو موقع گرفتار کروا دیا اور مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنانا مشن ہے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے ڈاکٹرز و سٹاف مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں. پارکنگ اسٹینڈ پر اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow