وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزو لیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 15کیسز میں قبضہ، ملکیت اور ریکارڈ سے متعلق موصولہ درخواستوں پر فریقین کے موقف سنے گئے۔اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز اور ریونیو افسران نے ہر کیس کے متعلق حقائق پر مبنی رپورٹس کمیٹی کے سامنے پیش کیں۔اجلاس میں فیصلہ ہونے والے کیسز پر 48گھنٹوں میں عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں سائلین کی طرف سے وراثتی جائیداد، ناجائز قابضین اور دیگر معاملات کے حوالے سے درخواستیں نمٹائی گئیں انصاف ملنے پر سائلین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا شکریہ اداکیا ایک کیس دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجوایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ڈی آر سی کے فیصلوں پر مقررہ وقت میں ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف ایم موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے زمینی تنازعات کے معاملات کو میرٹ پر نمٹایا جارہا ہے کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے کہا کہ زمینی تنازعات کے حل کیلئے پولیس ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت کررہی ہے ڈسپیوٹ ریزو لیشن کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے کسی بھی ناجائز قابض کو حقدار کی حق تلفی نہیں کرنے دی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اے سی وہاڑی انعم اکرم،اے سی بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، اے سی میلسی زوہیب کریم،ڈسٹرکٹ اٹارنی ظفر اقبال، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر منظور قادر، ڈی ایس پی وہاڑی صدر محمد رضوان،ڈی ایس پی میلسی سعید سیال اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی