ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ جوائنٹ اتھارٹی پراجیکٹ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ جوائنٹ اتھارٹی پراجیکٹ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ جوائنٹ اتھارٹی کے ذریعے ہونے والے ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ جوائنٹ اتھارٹی سے مختلف ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ریڑھی بازار وں کو جلد مکمل کرکے فنگشنل کیا جائے جس کیلئے ریڑھیوں کی رجسٹریشن کی جائے تمام ریڑھیاں یکساں ڈیزائن کی ہونی چاہئیں قرعہ اندازی کے ذریعے ریڑھیوں کو جگہ الاٹ کی جائے ریڑھی بازار قائم ہونے سے سڑکیں ریڑھیوں سے خالی ہو جائیں بازار کشادہ ہو جائیں گے اجلاس میں بتایا گیا کہ وہاڑی اور میلسی میں ریڑھی بازار فنشنگ کے مرحلہ میں ہے اور بوریوالا میں ریڑھی بازار کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اے سی وہاڑی انعم اکرم اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow