ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز/کے پی آئیز بارے اجلاس منعقد ہوا۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز/کے پی آئیز بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کے پی آئیز پرعملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہیمین ہولز کور،آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنائیں اور ستھرا پنجاب کے تحت شہر ودیہات صاف ستھرے رکھے جائیں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت چوکوں، پارکس اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنایا جائے۔انسداد تجاوزات، انسداد سموگ اور پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام کیلئے متحرک ہو کر کام کیا جائے منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں،اشیاء کی قیمتوں اورترقیاتی سکیموں کی انسپکشنزباقاعدگی سے کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وال چاکنگ کا خاتمہ اور سڑیٹ لائٹس کو فنگشنل کیا جائے ون ڈیش کی پابندی، روٹی مقررہ قیمت اور وزن پر فروخت یقینی بنائی جائے کلینک آن وہیلز/فیلڈ ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بس اسٹینڈز کی بھی انسپکشنز کی جائیں مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور ایس این اے منیب احمد موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow