
وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ ممبر صوبائی اسمبلی وکوارڈینٹر ہیلتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال میاں ثاقب خورشید نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلا س میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے باہمی مشاورت کی گئی اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایوننگ ڈیویٹاں لگانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالدجاوید گورائیہ نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اورڈاکٹرز انسانیت کے مسیحا ہیں ہم سب نے عوام کی بھلائی کیلئے مل کر کام کرنا ہے سرکاری ہسپتالوں میں عام لوگ علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں عوام کو سرکاری ہسپتالوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ترجیح ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ایوننگ ڈیوٹیز ضروری ہیں۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی مشن ہے ڈاکٹرز قوم کا فخرہیں عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں شام کے اوقات میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی موجودگی سے علاج معالجہ کی سہولت میں بہتری آئے گی۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کو مشن سمجھ کر جذبے سے کام کریں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گائنی کمپلیکس بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے خصوصی گرانٹس لی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ریفرلر کیسز کو کم سے کم کرنا ہے عا م آدمی کیلئے ملتان یا بہاولپور جا کر علاج کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہدوحید، ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر حفیظ احمد،سرجن ڈاکٹر محسن ممتاز، کنسلٹنٹ ڈاکٹر فہیم، گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر رضیہ عدیل اور دیگر کنسلٹنٹ ڈاکٹرز موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی