وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت چیئر مین مرکزی انجمن تاجران محمد سرور چوہدری،صدر ارشاد حسین بھٹی اور جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد نے کی ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور انجمن تاجران کے وفد نے شہر کی تعمیر وترقی اور بہتری کیلئے باہمی امور پر گفتگو کی۔ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمہ اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کو صاف رکھنے کیلئے تاجروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔اور کہا کہ ضلع وہاڑی تاجروں کا اپنا شہر ہے اس کی خوبصورتی اور بہتری کیلئے تاجر برادری اپنا فعال کردار ادا کرے۔دکاندار حضرات اپنی دکانوں کی صفائی کے حوالے سے ایک لائحہ عمل مرتب کریں دکاندار کوشش کریں کہ رات کو دکان بندکرتے ہوئے دکان کی صفائی کریں بازاروں کی صفائی ہونے کے بعد دکانوں کے سامنے کوڑا کرکٹ ہرگز نہ پھینکا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مزید کہا کہ حکومت ستھرا پنجاب پروگرام کے کنٹریکٹر کو ہر تحصیل کیلئے ماہانہ تقریباً 14کروڑ روپے کی رقم فراہم کررہی ہے ہماری کوشش ہوگی کی شہر شیشے کی طرح صاف نظر آئے سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیر صفائی ستھرائی کا کام مکمل طور پر بہتر نہیں ہو سکتا۔ریڑھیوں والے اپنا کچرا سڑک یا گرین بیلٹ پر پھینکنے کی بجائے ڈبے میں ڈالیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریڑھی بازار تکمیل کے مراحل میں ہے بہت جلد وہاں ریڑھیاں شفٹ کر دی جائیں تمام ریڑھیوں کی رجسٹریشن کرکے انہیں ریگولیٹ کیا جائے گا شہر میں پارکنگ پلیسز بنائی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی حکو مت پنجاب کی پالیسوں پر عملدرآمد کیلئے تاجر برداری کی معاونت انتہائی اہمیت حامل ہےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر میں بیوٹیفکیشن کے کام پر توجہ دی جارہی ہے مختلف چوکوں اور بازاروں کو خوبصورت بنایا جارہا ہے تاجر برادری کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید نے مزید کہا کہ ترقیاتی کام بروقت مکمل کرائے جائیں گے تاکہ شہری مستفید ہو سکیںتاجر برادری کیساتھ مل کر شہری کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے حکومت پنجاب کے انیشٹوز کو سراہا گیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام قابل تحسین ہے تاجر برادری نے ہمیشہ ریاست اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہاڑی پنجاب کا نمبر ون ضلع بنے۔تاجر برادری نے مذہبی اور دیگر تہواروں پر ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہےریل بازار سے ریڑھیاں ہٹائی جائیں تاکہ آمد ورفت بہتر ہو سکے انجمن تاجران نے تجاویز دیں کہ ریلوے پھاٹک خانیوال چوک کو ڈبل کرنے انتہائی ضروری ہے شہر میں سڑیٹ لائٹس میں مزید بہتری لائی جائے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی