وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے خاتون کازبردستی نقاب کھینچنے پر ضلع وہاڑی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے میونسپل کمیٹی وہاڑی سے صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف پرُ زور مذمتی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کی ۔خاتون کا زبردستی نقاب کھینچنے پر ضلع وہاڑی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، تمام مکاتب فکر کے لوگوں اور سول سوسائٹی نے پرُزور مذمت کی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ خاتون کا حجاب کھینچنا اس کے وقار اور مذہبی شناخت پر براہ راست حملہ ہے حجاب و نقاب پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے خاتون کے ساتھ بدسلوکی عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہے خاتون کی تضحیک پر شدید تشویش ہے سیکولر سٹیٹ کہلانے والے ہندوستان بے حیائی کا مظاہرہ کیا ہے کوئی بھی مذہب ایسی حرکت کو پسند نہیں کرتا۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے مزید کہا کہ انڈیا معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے انڈیا بوکھلاہٹ میں الٹی سیدھی حرکتیں کر رہا ہے مسلم خاتون کی بے توقیری پر پوری امت مسلمہ متحد ہے امت مسلمہ اس مسئلہ پر یکجا ہے اور کسی بھی خاتون کی بے توقیری برداشت نہیں کر سکتے۔ میاں نیرب خورشید نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے واقعے کا نوٹس لیں بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ کو اس حرکت پر سخت سزا ملنی چاہیے۔ سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد نے کہا کہ اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے ہودہ حرکت کرنے پر صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔صدر انجمن تاجران طاہر شریف گجر نے کہا کہ پوری تاجر برداری بے ہود واقعے کی سخت مذمت کرتی ہےخواتین کی بے توقیری کرنے کی کسی کو بھی ہمت نہیں ہونی چاہیے بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راؤ خلیل احمد نے کہا کہ بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نے جو گٹھیا اقدام کیا ہے اس کی اسے ضرور سزا ملنی چاہیے۔ علماء اکرام نے کہا کہ بھارت میں مسلمان بیٹی کی بے توقیری ہوئی مسلمان اس کا بدولہ لینا جانتے ہیں بھارت کی گٹھیا حرکتوں سے اسے ہر صورت روکا جائے گابھارتی وزیراعلیٰ کی گٹھیا حرکت کے خلاف آج تمام مکاتب فکر کے لوگ متحد ہیں۔ مسیح رہنما نے کہا کہ بھارتی وزیراعلیٰ کی گٹھیا حرکت کی پوری مسیحی برداری بھی پرُ زور مذمت کرتی ہے۔اس موقع پر ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے نمائندے ناصر دولتانہ،شیخ عبدالطیف،رانا محمد شفیق،چوہدری سعید اختر، شاہد سنی گجر،ریاض مسیح، تاجروں،علماء اکرام،مسیح برداری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی