وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے شہر کے گرجا گھروں کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کرسمس کے موقع پر انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت بھی کی۔اور اے آر پی چرچ میں کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ کرسمس تقریبات میں پاکستان کی سلامتی ، امن و امان ، ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی. ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کیتھولک چرچ 9/ 11 ڈبلیو بی کا بھی وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ پاکستان میں بلا تعصب رنگ، نسل اور مذہب کی مکمل آزادی حاصل ہے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے خوشیاں بڑھتی ہیں کرسمس کے حوالے سے منعقد کی جانے والی یہ تقریبات بین المذاہب ہم آہنگی اور مکمل یکجہتی کی آئینہ دار ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے مسیحی برادری ملک وقوم کی تعمیرو ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے ضلعی انتظامیہ کرسمس پر بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے گرجا گھروں کے باہر سٹر یٹ لائٹس فنگشنل کی گئی ہیں کرسمس کے موقع پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے کہا کہ کرسمس محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے پاکستان کی مسیحی برادری ملکی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے کرسمس کی تقریبات کے دوران گرجا گھروں اور مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے مسیحی رہنماؤں نے کرسمس کی خوشیوں میں شامل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا آخر میں شرکاء نے امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اے آر پی چرچ میں پادری سلمان کلیون اور کاتھولک چرچ سے فادر عامر شہزاد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے انتظامات اور سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد اور ایس ڈی پی او رضوان خان بھی موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی