وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال اور ممبران ضلعی امن کمیٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں کرسمس کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ممبران ضلعی امن کمیٹی نے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ امن، برداشت اور بھائی چارہ کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہیں ضلع وہاڑی میں تمام مکاتبِ فکر کے درمیان مثالی ہم آہنگی قابل ستائش ہے تمام مکاتب فکر کے افراد اپنے اپنے فورم پر امن کی فضا کو فروغ دیں پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں ضلعی انتظامیہ کرسمس پر مسیحی برادری کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومتی انیشٹوز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ممبران امن کمیٹی موثر کردار اد ا کریں صفائی ستھرائی، تجاوزات کا خاتمہ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے کہا کہ پولیس گشت کو مزید بڑھایا گیا ہے اور حساس مقامات پر خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں پر سپیشل سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے ممبران ضلعی امن کمیٹی نے امن کے قیام کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ممبران امن کمیٹی اپنے اپنے فورم پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بارے آگاہی دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوائیر کے موقع پر بھی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے نیو ائیر کے موقع پر کسی کو بھی کوئی غیر قانونی فعل نہیں کرنے دیا جائے گا ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی ہمیں خیال رکھنا ہو گا کہ کسی کی خوشی دوسرے کے غم میں نہ بدل جائے۔ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں امن و امان کو برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ او ر پولیس کے ساتھ ساتھ ہماری ذمہ داری بھی ہے قومی و مذہبی تہواروں پر امن و امان کو برقر ا رکھنے میں ہمیشہ مثالی و مثبت کردار ادا کیا وہاڑی کا امن برقرار رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ضلعی امن کمیٹی ہر موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے شانہ بشانہ ہوتی ہیاجلاس میں ممبران امن کمیٹی کی جانب سے معاشرتی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اے سی وہاڑی انعم اکرم، اے سی میلسی محمد سعد بن خالد، ممبران ضلعی امن کمیٹی ارشاد حسین بھٹی،طاہر شریف گجر، راؤ خلیل،شیخ عبدالطیف،علامہ غلام قنبر عسکری، یعقوب سعید ی،جہانگیر ہاشمی، رانا شفیق،طارق محمود، صغیر رامے، ماسٹر ریاض مسیح،سلمان کیلون،ماسٹر طاہر محمود، خادم جعفری اور یگرممبران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی