وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت مین ہولز کور لگانے اور گٹروں کی مرمت بارے اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنرنے تمام متعلقہ محکموں کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ کھلے مین ہولز اور ٹوٹے ہوئے گٹر مختلف حادثات کا باعث بنتے ہیں اگر کہیں بھی کھلا مین ہول ملا تو متعلقہ محکمے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاتمام شہری و دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اگر کہیں بھی مین ہول کا ڈھکن غائب ہو جائے یا ٹوٹ جائے تو فوری نیا لگایا جائیکسی بھی قسم کی سستی یاکاہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ضلع کونسل،بلدیہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ کے محکمے روزانہ کی بنیاد پر مین ہول کور لگانے کا کام جاری رکھیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اے سی وہاڑی انعم اکرم، اے سی بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، سی او بلدیہ وہاڑی راؤ نعیم خالد،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عاصم رضا، اے ڈی ایل جی شہزاد بشیراور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی