وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ریونیو ریکوری بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشن ڈپٹی کمشنرریونیو بابرسلیمان نے ریونیو ریکوری اہداف اور وصولیوں بارے بریفنگ دی.ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ریکوری کو تیزکرکے سو فیصد اہداف کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ا ورکہا کہ اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں 81کروڑ51لاکھ روپے ہدف ہے 12کروڑ34لاکھ روپے وصول کئے جا چکے ہیں میوٹیشن کی مد میں 54کروڑ44لاکھ روپے ہدف،23کروڑروپے وصول کئے گئے ہیں۔آبیانہ کی مد میں ایک ارب7کروڑ روپے ہدف، 55کروڑ85لاکھ روپے ریکور کئے جاچکے ہیں اور زرعی انکم ٹیکس کی مد میں سو فیصد ریکوری کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے افسران کو ہدایت دی کہ سرکاری محصوالات کی سوفیصد ریکوری کیلئے متحرک ہو کر کام کریں۔رجسٹری برانچ کا آڈٹ بھی کرایا جائے ریونیو کے کیسز بروقت حل کرنے کیلئے باقاعدگی سے عدالتیں لگائیں۔ عدالتوں میں کیسز کے جلد حل کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، تحصیلداران اور دیگر ریونیو افسران موجود تھے.
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی