وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے23میڈیکل سٹورز کے کیسز کی فرداً فرداً سماعت کی۔اجلاس میں 4کیسز مزید کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجنے، 9 کو وارننگ دی گئی۔اجلاس میں 9کیسز آئندہ سماعت کیلئے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اور ایک کیس میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ہدایات دی گئیں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ تمام میڈیکل سٹورز مالکان قانونی تقاضے پورے کرکے کاروبار کریں میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن ہر صورت موجود ہوناچاہیے کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی کی صورت میں اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جعلی، غیر معیاری او رممنوعہ ادویات کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی میڈیکل سٹورز مالکان ادویات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈرگ انسپکٹر فیلڈ میں مزید متحرک ہو کر میڈیکل سٹورز کی انسپکشنز کریں اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عمران رشید، پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف بی زیڈ یو ملتان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد فراز،ڈرگ انسپکٹرزسنان امجد بٹ،جانسن کامران گل، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی