کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان ڈویژن نے رشوت کے خاتمہ کیلئے فوری اور بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔کمشنرملتان ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرز کو تمام محکموں، افسران اور ملازمین کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو آفیسر یا ملازم کرپشن میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان ڈویژن نے رشوت کے خاتمہ کیلئے فوری اور بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔کمشنرملتان ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرز کو تمام محکموں، افسران اور ملازمین کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو آفیسر یا ملازم کرپشن میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے پبلک ڈیلنگ والے دفاترز کی خصوصی نگرانی کی جائے ڈپٹی کمشنرز سرکاری دفاتر کے سر پرائزر وزٹ کرکے جائزہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محکموں میں بھی اگر کرپشن نظر آئے تو اس کے حوالے سے بھی رپورٹ دی جائے ڈپٹی کمشنرز عوام کے ساتھ رابطہ بڑھائیں اور فیڈ بیک لیں کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسران کے موبائل نمبرزکیپینافلیکس آویزاں کئے جائیں۔ کرپشن ایک ناسور جو معاشرے کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آگاہی بھی دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر لودھراں اور ڈپٹی کمشنر خانیوال بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان، اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم، اے سی بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، اے سی میلسی محمد سعد بن خالد،ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈینیشن محمد ندیم ملک اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow