
وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ زیر تعمیر وہاڑی ملتان روڈ کا معائنہ کیا ایس ای ہائی ویز ملتان ڈویژن غلام نبی نے وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کاحکم دیا کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے وی چوک تا خانیوال چوک تک وہاڑی ایونیو بنانے کی ہدایت اور وی چوک اور خانیوال چوک کی ری ڈیزائنگ کرنے کا بھی حکم دیا کمشنر ملتان نے کہا کہ چوکوں کی ری ڈیزائنگ کرنے سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وہاڑی ملتان روڈ کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے سڑک کی تعمیر مطلوبہ معیار کے مطابق ہونی چاہیے۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری روڈ بنائی جارہی ہے سڑک کے تعمیراتی کام میں معیار و شفافیت کو یقینی بنایا جائےروڈ کے اطراف ویٹنگ شیڈز، نکاسی آب کے لیے ڈرین بنائی جائے اور خوبصورت کلر فل ٹف ٹائلز لگائی جائے۔ سڑک کے اطراف شجرکاری بھی کی جائے۔کمشنر ملتان نےمزید کہا کہ روڈز کے راستوں میں بجلی کے کھمبوں کومتبادل جگہ شفٹ کیا جائے بجلی کے کھمبوں اور دیگر پولز کی فاؤنڈیشن بھی ایک جیسی ہونی چاہئیں سڑک کی تعمیر سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا حادثات میں کمی آئے گی اور سفری وقت بھی کم ہو گا کمشنرملتان ڈویژن نے وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ ویل بنانے کے اقدام کو سراہا ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہےوہاڑی ملتان روڈ کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم،ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،ایکسین ہائی ویز عمیر لطیف،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ایس ڈی او محمد موسی اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی