کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی،ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا کمشنر ملتا ن عامر کریم خاں نے ایمرجنسی وارڈ میں جا کر مریضوں کی تیمارداری کی اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا مر یضوں نے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ایمرجنسی کی فارمیسی کا بھی جائزہ لیا۔ ادویات کے آویزاں کئے گئے بورڈز اور ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے ایمرجنسی کی آؤٹ لک بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی،ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا کمشنر ملتا ن عامر کریم خاں نے ایمرجنسی وارڈ میں جا کر مریضوں کی تیمارداری کی اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا مر یضوں نے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ایمرجنسی کی فارمیسی کا بھی جائزہ لیا۔ ادویات کے آویزاں کئے گئے بورڈز اور ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے ایمرجنسی کی آؤٹ لک بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اور ہسپتال کے واش رومز میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ ایکسرے آپریٹر کے بارے میں شکایت پر کمشنر ملتان ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر کو فوری انکوائری کرانے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے ہسپتال کی کینٹین کا بھی جائزہ لیا۔ اور کینٹین پر اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے اور معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا مشن ہے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں مریضوں کو مفت ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ڈاکٹرز اور سٹاف مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایاجارہا ہے اور اس حوالے سے ہسپتالوں کے باقاعدگی سے وزٹ کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز، ایس ڈی ای او پیر ا وقاص انجم اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow