

وہاڑی ( ڈیلی بی بی سی اردو)ملتان ڈویژن کے منفرد پراجیکٹ” مادر علمی سے رابطہ” کے تحت گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی میں آئی ٹی سپورٹ سینٹر کا قیام کیا گیا کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ، ایلومینائی ڈاکٹر منظور طارق، مسز حمیدہ طارق اور انکی فیملی کے ہمراہ آئی ٹی سپورٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے سابق طالب علم ڈاکٹر منظور طارق اور انکی فیملی نے ایڈن اینڈ زینا آئی ٹی سپورٹ سینٹر کیلئے خصوصی مالی معاونت کی۔ کمشنرملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ سکولو ں میں اعلیٰ معیار تعلیم کیلئے کوشاں ہیں ملتان ڈویژن میں مادر علمی سے رابطہ کے نام سے ایک آئیڈ یا کا آغاز کیا گیا سابق طالب علموں سے رابطہ کرکے سکولوں کے ساتھ انکی وابستگی کی یادیں تازہ کرائی گئیں ایسے طالب علم جس کو اللہ تعالیٰ نے خاص مقام دیا ہے۔ان کو اپنے سکولوں کیلئے کچھ اقدامات کرنے کہا گیا۔ اس طرح ایک آئیڈیا کو عملی تعبیر ملی۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ ملتان ڈویژن کی 14تحصیلو ں کے سکولوں میں مادر علمی سے رابطہ کے تحت 24کروڑ روپے سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی میں آئی ٹی سینٹر کے قیام پر ہم ڈاکٹر منظور طارق اور انکی فیملی انتہائی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر منظور طارق کا جذبہ قابل تعریف ہے لنگڑیال فیملی نے آج جو پودا لگایا ہے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے آئی ٹی سپورٹ سینٹر سکول کے تعلیمی معیار میں بہتری کا باعث بنے گا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ دور حاضر میں آئی ٹی سے آراستہ طلبا تعلیمی اور عملی میدان میں کامیاب ہوتے ہیں آئی ٹی سپورٹ سینٹر طلبہ کے روشن مستقبل کا ضامن ہے ایلومینائی کا تعاون قابلِ تقلید مثال ہے۔ ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا کہ دور حاضرمیں آئی ٹی تعلیم ناگزیز ہیطلبہ کوجدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے آئی ٹی سینٹر کا قیام قابل ستائش ہے ڈاکٹر منظور طارق کی وہاڑی کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔ ڈاکٹر منظور طارق نے کہا کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی ہماری پہچان ہے۔ اسی ادارے نے ہمیں علم و شعور سے روشناس کرایا۔ اپنے مادرِ علمی کی خدمت پر دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ڈاکٹر منظور طارق نے مزید کہا کہ آئی ٹی سپورٹ سینٹر طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرے گا آئی ٹی سپورٹ سینٹر طلبہ کو بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرے گا منصوبے کی تکمیل میں تعاون پر کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے شکر گزار ہیں۔ ڈاکٹر منظور طارق نے مزید کہا کہ آئی ٹی سینٹر کے قیام میں میری فیملی نے دن رات محنت کی ہے آئی ٹی سینٹر کے قیام کا پورا کریڈیٹ میری بیوی حمیدہ طارق کو جاتا ہے۔ڈاکٹر منظور طارق نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی اور اپنی تعلیمی سفر سے وابستہ یادیں بھی تازہ کیں۔ سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز نے کہا کہ آئی ٹی سپورٹ سینٹر میں بیک وقت 44طلبہ تربیت حاصل کر سکتے ہیں ایلومینائی ڈاکٹر منظور طارق لنگڑیال اور انکی فیملی کے تعاون سے آئی ٹی سپورٹ سینٹر کا قیام قابلِ تحسین اقدام ہے ایلومینائی نے اپنے مادرِ علمی سے وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔ضلع وہاڑی میں مادر علمی سے رابطہ کے تحت پہلے مرحلہ میں 92ملین اور دوسرے مرحلے میں 32ملین روپے کے ترقیاتی کام سکولوں میں ہو چکے ہیں۔ آئی ٹی سپورٹ سینٹر بارے سکول انتظامیہ اور ایلومینائی ڈاکٹر منظور طارق لنگڑیال کے درمیان ایم او یو بھی سائن کیا گیا۔اس موقع پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں آصف خورشید، میاں نیرب خورشید، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم،ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم،ڈائریکٹر سیکنڈری ایجو کیشن ملتان چورہدی محمد سعید، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور، ڈی ای او ایلمینٹری عندلیب اصغر،ڈی ای او ایلمنیٹری مردانہ محمد جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،سنیئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ظفر جمیل، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد اور دیگر افسران، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی