صبح کے وقت یہ 7 صحت بخش مشروبات آپ کا وزن کم کرسکتے ہیں. اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں مگر دن کا آغاز اب بھی کافی سے کرتے ہیں تو اب عادت بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق صبح کا پہلا مشروب ایسا ہونا چاہیے جو جسم کو ہائیڈریٹ کرے، میٹابولزم کو تیز کرے، ہاضمے کو بہتر بنائے اور اضافی کیلوریز جلانے میں مدد دے۔ یہی عوامل مل کر آہستہ آہستہ اور قدرتی انداز میں وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرِ غذائیت کی جانب سے تجویز کردہ سات ایسے صبح کے مشروبات پیش کیے جا رہے ہیں جو کافی کے بغیر بھی وزن گھٹانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

(ڈیلی بی بی سی اردو)
لیموں پانی صبح کے وقت سب سے آسان اور مؤثر مشروب مانا جاتا ہے۔ لیموں میں وٹامن سی وافر مقدار میں ہوتا ہے جو میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ، صبح نہار منہ لیموں پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور غیر ضروری بھوک میں کمی آتی ہے۔
اکثر لوگ پیاس کو بھوک سمجھ لیتے ہیں، جس کے باعث اضافی کھانا کھا لیا جاتا ہے۔ نیم گرم لیموں پانی اس مسئلے سے بچاتا ہے اور وزن کم کرنے کے عمل کو سہل بناتا ہے۔ ناریل پانی قدرتی طور پر میٹھا، ہلکا اور توانائی سے بھرپور مشروب ہے۔ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور دیگر الیکٹرولائٹس موجود ہوتے ہیں، جبکہ کیلوریز نہایت کم ہوتی ہیں۔ صبح کے وقت میٹھے یا مصنوعی مشروبات کی جگہ ناریل پانی پینا وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور جسم کو تروتازہ رکھتا ہے۔
پودینے، دار چینی، ادرک یا کیمومائل جیسی ہربل چائے کیفین کے بغیر ہلکا پھلکا میٹابولک فائدہ فراہم کرتی ہیں۔ ادرک کی چائے بھوک کم کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے، جبکہ دار چینی کی چائے شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں معاون سمجھی جاتی ہے۔ یہ چائے صبح کے وقت پیٹ کی سوجن کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔
گرین ٹی میں اینٹی آکسیڈنٹس اور ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم میں چربی جلانے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گرین ٹی ہلکی سطح پر میٹابولزم بڑھاتی ہے، خاص طور پر جب اسے متوازن ناشتے کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow