وہاڑی (عبدالغفار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ نے تمام افسران کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرسروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ محکمے ٹاسک کو بروقت مکمل کریں ستھرا پنجاب کے تحت شہر ودیہات صاف ستھرے نظر آنے چاہئیں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت شہروں کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔ پی ایچ اے پارکس اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی فلٹریشن پلانٹس کو جلد فنگشنل کرے واسا سیوریج، واٹر سپلائی کو بہتر بنائے اور مین ہولز کور لگائے۔انسداد تجاوزات، انسداد سموگ اور پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام کیلئے متحرک ہو کر کام کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اورترقیاتی سکیموں کی انسپکشنزباقاعدگی سے کریں پیرا فورس تجاوزات کا خاتمہ اور اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں فروخت یقینی بنائے۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مزید کہا کہ وال چاکنگ کا خاتمہ اور سڑیٹ لائٹس کو فنگشنل کیا جائے کلینک آن وہیلز/فیلڈ ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بس اسٹینڈز کی بھی انسپکشنز کی جائیں مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتیں بھی چیک کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے اپنی روزانہ کی کارکردگی کو ویڈیو پیکج میں شکل میں ڈاکوامنٹڈ کریں۔ ہر محکمہ اپنی سرگرمیوں پر مبنی ایک ہفتے میں کم از کم اعلیٰ کوالٹی کے دو ویڈیو پیکج تیار کرے گا۔ حکومت پنجاب کے عوامی فلاح کے منصوبوں اور انیشٹوز کو ویڈیوز پیکجز کے ذریعے اجاگر کیا جائے۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل غلام مرتضی، اے سی وہاڑی انعم اکرم،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر رانا محمد عارف، ایکسین ہائی وے عمیر لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ڈی ای او ایلپمنٹری ایجو کیشن عندلب اصغر،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ایم ڈی واسا عاصم عبا س رضا، ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رائے بشیر احمد کھرل، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران ثاقب،سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، ای اے ڈی اے مدیحہ غفار، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ماہا سعید،ایس این اے منیب احمد،آپریشن منیجر ستھرا پنجاب کرن خان اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی