ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت فائر سیفٹی اقدامات بارے اجلاس ہوا۔

وہاڑی (عبدالغفار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت فائر سیفٹی اقدامات بارے اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو فائرسیفٹی اقدامات پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ملٹی سٹوری بلڈنگز، اونچی عمارتوں، کمرشل مارکیٹس میں 30دن کے اندر فائرہیڈرنٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے تمام اونچی عمارتوں میں فائر ہیڈرنٹس،الارم نصب اور ایمرجنسی ایگزٹ بنائے جائیں میپکو بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری ہٹائے تمام کمرشل عمارتوں اور پلازوں میں بیرونی ہنگامی سیڑھیاں ہونی چاہئیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پلازوں اور بڑی عمارت میں سیفٹی مینیجر اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیم ہونی چاہیے۔ سی سی ٹی وی کیمرے اسموک ڈیٹیکشن نصب کئے جائیں فرسٹ ایڈ باکس اور آکسیجن سلنڈر موجود ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نیمزید کہا کہ بیسمنٹ میں خطرناک مواد رکھنے، گیس سلنڈر، بوائلر یا کچن لگانے پر مکمل پابندی ہے بوائلز کی باقاعدگی سے انسپکشنز کی جائیں بوائلرز کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ باقاعدگی سے فائر ڈرلز اور موک ایکسر سائز کروائی جائے۔بازاروں میں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایاجائے بازاروں اور کمرشل مارکیٹس کے داخلی و خارجی راستے کھلے ہونے چاہئیں فائر سیفٹی اقدامات کئے بغیر تعمیر کیلئے کسی بھی عمارت کو این او سی نہیں دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کپڑا مارکیٹ، پلاسٹک مارکیٹ، گتہ مارکیٹ، لکڑی منڈی، غلہ منڈی، ایل پی جی دکانوں میں آگ بجھانے کے آلات اور فائر ہیڈرنٹس ہر صورت ہونے چاہئیں۔ آگ بجھانے والے تمام آلات فنگشنل ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلڈنگز بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ایس او پیز پر عملدرآمد ہرصورت ہونا چاہیے ایل پی جی کی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام متعلقہ محکمے فوری ریسپانس کریں۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان، اے ڈی سی جنرل غلام مرتضی، اے سی وہاڑی انعم اکرم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ایم ڈی واسا عاصم عباس رضا، سی ڈی او محمد ریحان وڑائچ، ایس این اے منیب احمد اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow