ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت وہاڑی میں رمضان انتظامات کا اجلاس ہوا۔

وہاڑی (عبدالغفار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت وہاڑی میں رمضان انتظامات کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رمضان سہولت بازار، نگہبان دسترخوان اور نگہبان کارڈز کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی، رمضان سہولت بازار میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی، اور بازار و مساجد میں سیکیورٹی و ٹریفک مینجمنٹ یقینی بنانے کی ہدایات دیں اور کہا کہ
“وہاڑی میں رمضان سہولت بازار فعال ہیں نگہبان دسترخوان بنائے جارہے ہیں رمضان سہولت بازار میں اشیاء خوردونوش سبزیاں 5 روپے کلو کم قیمت، چھوٹا اور بڑا گوشت 10 روپے فی کلو سستا اور چکن گوشت 20 روپے فی کلوگرام سستا فروخت ہوگا اور رمضان سہولت بازار میں 10 کلوگرام آٹا 850 روپے فی تھیلہ دستیاب ہے اور مستحقین کو نگہبان کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے کی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ
سیکیورٹی کے لیے حساس مقامات اور مساجد پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow