وہاڑی(عبدالغفار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پری فلڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات، متعلقہ محکموں کی تیاریوں، ہنگامی پلان اور دستیاب وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ سال سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی و انتظامات مکمل رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے بھی تمام ممکنہ انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کو ہر صورت مکمل رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پچھلے سال کے تجربات کو مدنظر رکھ کر سیلاب سے نمٹنے کیلئے مزید بہتر حکمت عملی سے اقدمات کئے جائیں۔ڈی سی وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے دریاؤں کے بند کو مضبوط کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے بہترین کوارڈینیشن سے کام کریں۔ انہوں نے مون سون کے پیش نظر شہری علاقوں میں بروقت انتظامات مکمل کرنے اور سیور لائنوں اور مین ہول کی ڈسلٹنگ ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدانخواستہ دوبارہ سیلابی صورتحال میں انسانی جانوں اور مویشیوں کا تحفظ اور املاک کا کم سے کم نقصان یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم، اے سی میلسی سعد بن خالد، ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈی ڈی زراعت توسیع رانا محمد عارف، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن علی، ایم ڈی واسا عاصم عباس رضا، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ شہزاد بشیر، ایس این اے منیب احمد، محکمہ انہار اور دیگر افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی