وہاڑی (عبدالغفار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر نگرانی عیدالفطر کے موقع پر مقررہ بس کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کامران انور نے جنرل بس اسٹینڈ سمیت مختلف شاہراہوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے بسوں کو رکوا کر مسافروں سے کرایہ ٹکٹ چیک کیں اور عملے کے رویے سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی۔سیکرٹری آر ٹی اے کامر ان انور نے کہا کہ رواں ماہ اب تک 949 گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی ہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 81 چالان کیے گئے اور ایک لاکھ 62 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ زائد کرایہ وصول کرنے پر 31 ہزار 350 روپے مسافروں کو واپس بھی کروائے گئے۔کامران انور نے بس مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری کرایہ نامہ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں بس عملہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور مناسب رویہ اپنائے۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی