وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن عیدالفطر پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مثالی صفائی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب/سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان عابد بھٹی نے شرکت کی۔

وہاڑی (عبدالغفار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن عیدالفطر پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مثالی صفائی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب/سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان عابد بھٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی اور عیدالفطر صفائی پلان کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گلی محلوں، سڑکوں، پارکس، قبرستانوں اور دیگر عوامی مقامات صاف ستھرے نظر آنے چاہئیں۔ اہم شاہراہوں کی واشنگ کی جائے اور ڈور ٹو ڈور کوڑا کلیکشن باقاعدگی سے کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عارضی کلیکشن پوائنٹس سے کوڑا بروقت اٹھا کر ڈمپ کیا جائے، صفائی کے حوالے سے آنے والی شکایات پر بروقت ریسپانس ہونا چاہیے اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ عیدگاہوں اور مساجد میں فلاورنگ گیٹس لگائے جائیں جبکہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پارکوں اور تفریحی مقامات پر بھی بہترین صفائی نظر آنی چاہیے، ستھرا پنجاب عملہ مختلف شفٹوں میں ہمہ وقت موجود رہے، شکایات کے اندراج کیلئے ٹیلی فون نمبرز نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں اور مارکیٹوں میں بہترین صفائی ستھرائی نظر آنی چاہیے۔سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان عابد بھٹی نے کہا کہ عیدالفطر پر اینٹی لٹرنگ مہم کے حوالے سے آگاہی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں لوگوں کو کچرا کوڑا دان میں پھینکنے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر یا علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عید کے موقع پر سڑکوں کو عرق گلاب سے ملے پانی سے دھویا جائے گا اور عیدگاہوں اور مساجد میں خوشبو کا سپرے کیا جائے گا۔ مساجد، عیدگاہوں اور قبرستانوں کی خصوصی صفائی کی جارہی ہے جبکہ شکایات اور معلوماتی کاؤنٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔عابد بھٹی نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت پر فوری ریسپانس کیا جائے گا، مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف بھی خصوصی صفائی کی جارہی ہے اور ڈمپنگ پوائنٹس کو بھی بہتر طریقے سے صاف کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کا عملہ اپنی یونیفارم میں ہو اور شہریوں سے کسی قسم کی عیدی وغیرہ ہرگز وصول نہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب عملہ اوپن ڈرینج کی صفائی کو بھی یقینی بنائے اور سیوریج و سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں کے حوالے سے ستھرا پنجاب پروگرام پر فیڈ بیک دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، اے سی بوریوالا جواد حسین ملک، اے سی میلسی سعد بن خالد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ڈی ڈی ایل جی شہزاد بشیر، منیجر آپریشن ایم ڈبلیو ایم سی کرن خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow