ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی فروخت کے خلاف کاروائیوں، پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور مقررہ قیمت پر فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

وہاڑی (عبدالغفار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی فروخت کے خلاف کاروائیوں، پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور مقررہ قیمت پر فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لینڈ ریونیو ترمیمی آرڈیننس اور ای بزنس پورٹل اقدامات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی کو بھی نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی فروخت کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی فروخت پر کریک ڈاؤن کریں اور قانونی کاروائی کی جائے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد، سپلائی اور مقررہ قیمت پر فراہمی یقینی بنائیں۔ کسی کو خود ساختہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں ہے اور مقررہ قیمت سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لینڈ ریونیو ایکٹ پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے زیر التواء ونڈا جات، اغلاط ناموں، پارٹیشنز اور حدبندیوں کے کام کو جلد نمٹانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر انکم ٹیکس، زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائی جائے۔ ریونیو کے کیسز بروقت حل کرنے کے لیے باقاعدگی سے عدالتیں لگائی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے حدبندی زمین کے نظام کو منظم، شفاف اور تنازعات سے پاک بنانے کو ایک نہایت اہم عمل قرار دیا اور ہدایت کی کہ حدبندی کے عمل کو شفاف، تیز اور قانون کے مطابق مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ای بزنس پورٹل شفافیت، سہولت اور وقت کی بچت کا جدید ون ونڈو نظام ہے۔ کاروباری افراد کے لیے اراضی کے استعمال میں تبدیلی، نقشہ جات کے اجازت نامے اور این او سی کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے۔ کاروبار کے لیے 15 ورکنگ ڈیز میں این او سی کا اجراء یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم، اے سی بوریوالا جواد حسین ملک، اے سی میلسی سعد بن خالد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ای ٹی او رائے بشیر کھرل اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow