وہاڑی (عبدالغفار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے تمام وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج و ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ مریضوں کی جانب سے طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مددگار کاؤنٹر پر وہیل چیئر کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صحت سہولیات میں بہتری پر فوکس ہے ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی مشن ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز و سٹاف پیشہ وارانہ امور احسن انداز میں پورے کریں اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر افسران بھی موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی