وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عیدالفطر پر کرایہ نامے پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا انہوں نے مسافروں سے کرایوں کی وصولی بارے دریافت کیا۔

وہاڑی (عبدالغفار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عیدالفطر پر کرایہ نامے پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا انہوں نے مسافروں سے کرایوں کی وصولی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بسوں میں نمایاں جگہوں پر کرایہ نامے آویزاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
انہوں نے بس اسٹینڈ پر صفائی اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اوور چارجنگ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بس اسٹینڈ پر صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور بھی موقع پر موجود تھے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow