لاہور:
سرور روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر تشدد اور ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ’’یان گو‘‘ کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں آن لائن ’’یان گو‘‘ ڈرائیور رضوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزم نے خاتون کو گاڑی میں ہراساں کیا اور راستے میں اتار کر منہ پر تھپڑ مارا اور فرار ہوگیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا، جس پر ایس پی کینٹ کی سربراہی میں ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔
ایس ایچ او سرور روڈ رانا محمد عرفان نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک گھنٹے کے اندر گاڑی کو ٹریس کر کے ملزم رضوان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او سرور روڈ رانا محمد عرفان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین و بچوں پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی