وہاڑی(عبدالغفار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد پولیو مہم کیلئے کئے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے مائیکرو پلان کے مطابق انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی ۔ اور کہا کہ 13 تا 16 اپریل 2026 تک جاری رہنے والی مہم کے دوران تمام محکمے مربوط کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں ضلع وہاڑی میں 6 لاکھ 50 ہزار 261 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف مساجد میں اعلانات کروائے نمبرداران انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے پولیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کیلئے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہیں انسدادِ پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر ، سکولز ، بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن ، ہسپتالوں اور شہر کے داخلی راستوں پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی پولیس اہلکار بس اسٹینڈ ، داخلی و خارجی راستوں پر پولیو ٹیموں کے ساتھ موجود ہونے چاہئے انسداد پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں کل 2374 ٹیمیں ڈیوٹیاں انجام دیں گی 89یوسی ایم اوز، 402 ایریا انچارجز، 2176 موبائل ٹیمیں ، 109فکسڈ ٹیمیں ، 89 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید ، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل دیگر افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی