پی ایس ایل 11 کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر سری لنکا کے بیٹنگ آل راؤنڈر چارتھ اسالنکا سے معاہدہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 28 سالہ چارتھ اسالنکا نے بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز پرویز حسین ایمون کی جگہ لی ہے، اسالنکا بائیں ہاتھ کے بیٹر اور آف اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ چارتھ اسالنکا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تمام فارمیٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں، ان کی شمولیت سے لاہور قلندرز اپنے مڈل آرڈر میں توازن پیدا ہونے کے لیے پُرامید ہے۔ پرویز حسین ایمون ملتان سلطانز کے خلاف لاہور میں میچ کے دوران ساتھی فیلڈر آصف علی سے ٹکرا کر کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، دوسری جانب چرتھ اسالنکا کی 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی