. لاہور, وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب میں5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی ویڈیولنک اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں نیا جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اے آر ٹی کے فوری ٹرائل رن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ملایشیاء، ابوظہبی اور قطر سمیت دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ کا کامیاب سسٹم ہے۔ عام بس کی نسبت اے آر ٹی کے لئے روڈ پر کم جگہ درکارہوگی۔ اے آرٹی3 کوچز پر مشتمل بس میں 300 سے زائد مسافر وں کی گنجائش ہوگی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اے آر ٹی سمارٹ اسٹیشن پر بس کھڑے کھڑے چند منٹ میں چارج ہوجائے گی۔ اے آر ٹی میں مسافروں کے لiے فارسٹ چارجنگ، وائی، مانیٹرنگ کیمرے اور دیگر سہولیات میسر ہونگی۔ اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا۔ پہلے مرحلے میں لاہور،
فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں اے آر ٹی ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا