اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا۔ کل کا واقعہ ری ایکشن تھا۔وزیردفاع اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرنے ہوئے کہا کہ جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں تو اس کا کیا ری ایکشن آئے گا۔ اس قسم کی باتیں کل کے ری ایکشن کا جواز فراہم کرتی ہیں۔ کل کا عمل پرسوں کا ری ایکشن تھا۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پرسوں پاکستان کے وجود اور فیڈریشن کو چیلنج کیا گیا۔ اس کے بعد آپ کیا توقع رکھتے ہیں۔ یہ جب بھی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں فوج سے بات کرنی ہے۔ یہ سیاسی ڈی این اے کا مسئلہ ہے۔ جب فوج نے آپ کو لانچ کیا ہو تو اپ بار بار ان کے پاس جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتوار کا جلسہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جو فوج کو للکار رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے 15دن کا کہا تھا 2روز گزر گئے۔ ہمت تو آکر دکھائے ہم انتظار کررہے ہیں۔ ان لوگوں میں اتنی منافقت ہے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی