ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا.

. وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سٹرکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے متعلقہ افسران باقاعدگی سے ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ و معائنہ کریں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں اور ترقیاتی سکیموں کی پائیداری پر خصوصی توجہ دی جائے اجلاس میں پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس /ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، سی او میونسپل کمیٹی وہاڑی راؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائر یکٹرانفارمیشن میاں نعیم عاصم، سب انجینئر بلدیہ وہاڑی نذر حسین اور دیگر موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow