. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے اقدامات جاری ہیں ضلع وہاڑی میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہنگامی صورتحال کیلئے ریسکیو 1122 کی ہیٹ ایمرجنسی ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو، دیہی و بنیادی مراکز صحت کی سطح پر ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی رومز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں ضروری ڈرپس/ او ایس آر اور دستیاب ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ مساجد کو ابتدائی ریلیف مراکز قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ہیٹ ویو سے متاثر افراد کو قریبی ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور بنیادی مرکز صحت میں شفٹ کرنے کے لیے شہری 1122 پر کال کریں علاوہ ازیں ٹھنڈک اثر کے لیے سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور شہر کے مرکزی چوکوں اور بازاروں میں ٹھنڈے پانی کے کیمپس بھی لگا دیئے گے ہیں تاکہ راہگیروں کو گرمی کی شد ت سے بچایا جا سکے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی